ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: اے پی ایم سی ڈائرکٹر بتولہ تحصیلدار کو تہنیت پیش کی گئی 

چنتامنی: اے پی ایم سی ڈائرکٹر بتولہ تحصیلدار کو تہنیت پیش کی گئی 

Tue, 04 Oct 2016 14:45:27    S.O. News Service

چنتامنی:4 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس ا و نیوز )یہاں کے اے پی ایم سی میں پچھلے پانچ سالوں سے ڈائرکٹر کی حیثیت سے ملازمت کررہی بتولہ تحصیلدار کا حال ہی میں بلگاوی کو تبادلہ ہوا تبادلہ ہوئی بتولہ تحصیلدار کو آج شہر کے اے پی ایم سی آفس میں تمام اے پی ایم سی کے ذمہ دارن نے تہنیت پیش کی ۔اس تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم سی کے سابق ڈائرکٹر شرنیواس نے کہا کہ بتولہ تحصیلدار پچھلے پانچ سالوں سے یہاں ایمانداری سے ملازمت کی ہے انہوں نے اے پی ایم سی کی ترقی کیلئے بے انتہا کوشش اور محنت کی ان کے خدمات کو ہم لوگ کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے یہاں کے اے پی ایم سی کو اپنا گھر اور یہاں کے لوگوں کو اپنا ٰخاندان سمجھ کر کام کیا ہے ان کے کام سے یہاں کے تمام اے پی ایم سی کے ذمہ دار متاثر ہے ۔بعد تقریب سے تعلقہ پنچایت کے سابق صدر مولا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بتولہ تحصیلدار ایک ایماندار افسر ہے،  ان کا یہاں سے تبادلہ ہوجانا افسوناک ہے اس موقع پر اے پی ایم سی کے سکریٹری انجنیا گوڈا وینکٹ چلپتی پٹیل راجو نندیش وینکٹیش کمار کے ۔وی۔راجیش سمیت اے پی ایم سی کے عملہ موجود رہے۔


Share: